ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں گنیش وسرجن کے دوران ایک شخص کی موت

بھٹکل میں گنیش وسرجن کے دوران ایک شخص کی موت

Thu, 31 Aug 2017 20:58:25    S.O. News Service

بھٹکل 31/اگست (ایس او نیوز)  تعلقہ کے مرڈیشور میں گنیش وسرجن کے دوران ایک شخص کی تالاب  میں ڈوب کر موت واقع ہوگئی جس کی شناخت سبرائے ماستپا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گنیش کی مورتھی کو مرڈیشور پولس اسٹیشن کے سامنے والے تالاب میں ڈبونے کے دوران سبرائے اُسی تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

مرڈیشور میں مغرب کے وقت  اولگا منٹپ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے  گنیش کی مورتھی کو  اُٹھاتے ہوئے پہلے مرڈیشور کی سیر کرائی، پھر واپس اولگا منٹپ کے پیچھے والے تالاب میں گنیش کی مورتھی کو ڈبودیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈبونے کے دوران سالو گیدے کے رہنے والے سبرائے ماستپا نائک بھی تالاب میں گرگیا ، جس کی نعش بعد میں برآمد کرلی گئی ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: